حیدرآباد ۔15جولائی(اعتماد نیوز ) بی ایڈ کو گریجویشن کے بعد ایک سالہ ڈگری
جسکے ذریعہ تدریسی صشعبہ میں شاندار مستقبل ہے اب اسکی اہلیت کو گرجویشن
سے گھٹا کر انٹر میڈئیٹ کر دیا گیا جسکے بعد طلبا کو کافی سہولتیں فراہم
ہونگی۔ چنانچہ اس سے متعلق مرکزی وزارت فروغ انسانی وسائل نے تمام
یونیورسٹیز کے وائس
چانسلرس کو احکام جاری کی ہے۔ مرکزی وزیر برائے فروغ
انسانی وسائل سمرتی ایرانی کے سفارش پر یونیورسٹی گرانٹ کمیشن نے یہ احکام
جاری کی ہے۔ اس کے تحت اب بی ایڈ کو بی اے ‘ بی ایس سی ‘ اور بی کام کے
برابر ٹگری شمار کیا جائیگا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں تقررات
کو فراہم کرنے کے وعدہ کے بعد مرکزی حکومت نے یہ فیصلہ کی ہے۔